مسلمان لڑکیوں کو لڑکوں کے ساتھ تیرنا ہوگا,یورپی عدالت

بدھ, 11 جنوری 2017 02:10

مسلمان لڑکیوں کو لڑکوں کے ساتھ تیرنا ہوگا,یورپی عدالت

Written by

برن: (ویب ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے کے رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی عدالت برائے انسانی حقوق نے سوئٹرزلینڈ میں رہنے والے مسلمان والدین کو پابند کیا ہے کہ انھیں اپنے بچوں کو لازمی طور پر مخلوط سوئمنگ پولز میں نہانے کیلئے بھیجنا ہوگا۔ مخلوط سوئمنگ مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کے زمرے میں نہیں آتی۔ یورپی عدالت کے 7 رکنی ججوں کے پینل کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ کے حکام حق بجانب ہیں کہ وہ بچوں کو اپنے معاشرے سے ہم آہنگ کرنے کیلئے یہ حکم لاگو کریں۔ سوئٹزرلینڈ کو اپنے نظام تعلیم کو استوار کرنے کی پوری آزادی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ والدین کی خواہش کو کہ ان کی بچیوں کو تیراکی کی مخلوط مشقوں میں شامل نہ کیا جائے ترجیح نہیں دی گئی۔

 

Read 53 times

اپنی رائے کا اظہار کریں

اس بات کو یقینی بنائیں کے (*) کے ضروری معلومات کے کالم پر کردئے ہیں


Read Basharat Online

مقبول خبریں

روزنامہ بشارت ٹویٹر

There is no friend in list


Follow Daily_Basharat on Twitter