ہیڈلائنز


کراچی سرکلر ریلوے کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، ناصر حسین شاہ

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی: سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سرکلر ریلوے کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ سندھ سیکرٹریٹ میں سرکلر ریلوے کے حوالے وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے قبضہ مافیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سرکلر ریلوے روٹ پر تجاوزات خالی کردو نہیں تو جیل کی ہوا کھانے کے لئے تیار ہوجاؤ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی 43 کلومیٹر روٹ میں سے 8 کلومیٹر پر قبضہ ہے، تاہم اب سیاسی مداخلت بھی آڑے نہیں آئے گی۔ واضح رہے کہ اس منصوبے کے قبضہ شدہ فاصلے پر 4600 چھوٹے بڑے یونٹس تعمیر ہیں، جن میں رہائش پذیر ہزاروں لوگوں کو پہلے بھی کئی مرتبہ نوٹسز جاری کئے جاچکے ہیں۔

Sunny

30°C

کراچی

Sunny
Humidity: 68%
Wind: WSW at 28.97 km/h
Wednesday 24°C / 31°C Mostly sunny
Thursday 23°C / 33°C Partly cloudy
Friday 23°C / 33°C Partly cloudy
Saturday 22°C / 32°C Sunny
Sunday 23°C / 32°C Sunny
Monday 25°C / 31°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ