ہیڈلائنز


کراچی میں دودھ 4 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی: صدر فارمرز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر دودھ کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا جس کے بعد دودھ 80 سے 84 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ کراچی میں دودھ کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ کردیا گیا ہے، فارمز ایسو ایشن کے صدر شاکر عمر کے مطابق دودھ کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 80 سے بڑھ کر 84 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ فروری اور مارچ میں دودھ کی قیمت میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق دودھ کے نئے نرخ سرکاری نرخ سے 13 روپے فی لیٹر زیادہ ہیں، کمشنر کراچی کی جانب سے 71 روپے فی لیٹر مقرر کیے گئے ہیں لیکن اب تک 80 روپے فی لیٹر دودھ بیچا جارہا تھا جس میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

Sunny

30°C

کراچی

Sunny
Humidity: 68%
Wind: WSW at 28.97 km/h
Wednesday 24°C / 31°C Mostly sunny
Thursday 23°C / 33°C Partly cloudy
Friday 23°C / 33°C Partly cloudy
Saturday 22°C / 32°C Sunny
Sunday 23°C / 32°C Sunny
Monday 25°C / 31°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ