ہیڈلائنز


گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی انتقال کرگئے

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی: گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح سندھ کے 31 ویں گورنر سعید الزماں صدیقی کو سینے میں تکلیف کے باعث ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دوران علاج حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔ گورنر سندھ پاکستان کے چیف جسٹس رہے اور ان کی پاکستان کیلئے بے شمار خدمات کے باعث صدر مملکت ممنون حسین نے 9 نومبر کو ڈاکٹر عشرت العباد خان کو گورنر کے عہدے سے فارغ کرکے وزیراعظم نواز شریف کے مشورے کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو نیا گورنر سندھ مقرر کیا تھا، انہوں نے 11 نومبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، لیکن اگلے ہی روز طبیعت بگڑنے پر انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ پھیپھڑوں کے عارضے اور سینے میں انفیکشن کا شکار سعید الزمان صدیقی کو ایک ماہ سے زائد عرصے تک زیرِ علاج رہنے کے بعد 15 دسمبر 2016ء کو کچھ طبیعت سنبھلنے پر گورنر ہاﺅس منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں ایک کمرے کو مستقل طور پر اسپتال کی طرح سیٹ کیا گیا تھا، جس آکسیجن سمیت دیگر سہولیات بھی رکھی گئیں تھیں، لیکن آج دوپہر ان کی طبیعت دوبارہ ناساز ہوگئی، انہیں سینیے میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی، جس کے باعث انہیں کلفٹن میں واقع ساؤتھ سٹی اسپتال لے جایا گیا، لیکن حرکت قلب بند ہونے کے باعث وہ انتقال کر گئے۔ واضح رہے کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے سابق صدر مملکت و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں پی سی او کے تحت حلف لینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔

Sunny

30°C

کراچی

Sunny
Humidity: 68%
Wind: WSW at 28.97 km/h
Wednesday 24°C / 31°C Mostly sunny
Thursday 23°C / 33°C Partly cloudy
Friday 23°C / 33°C Partly cloudy
Saturday 22°C / 32°C Sunny
Sunday 23°C / 32°C Sunny
Monday 25°C / 31°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ