ہیڈلائنز


لاہور:کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور: محمود بوٹی انٹرچینج کے قریب کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر میں آگ لگنے سے 7 افراد جھلس کر جاں بحق جب کہ 8  زخمی ہوگئے۔

 لاہور کے علاقے محمود بوٹی انٹرچینج کے قریب واقع نجی کنسٹرکشن کمپنی کے دو منزلہ دفتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، واقعے کے وقت دفتر میں 30 سے 40 افراد موجود تھے لیکن زیادہ تر افراد عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم ایک کمرے میں موجود لوگ باہر نہ نکل سکے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریکسیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ عمارت میں موجود افراد کو نکالنے کے لیے کارروائیاں شروع کردیں، ریسکیو اہلکارجب دروازہ توڑ کر کمرےمیں داخل ہوئے تو وہاں 4 افراد دم توڑ چکے تھے جب کہ 10 کی حالت انتہائی خراب تھی۔

Mostly cloudy

27°C

لاہور

Mostly cloudy
Humidity: 85%
Wind: ESE at 22.53 km/h
Monday 26°C / 31°C Thunderstorms
Tuesday 26°C / 32°C Partly cloudy
Wednesday 26°C / 32°C Thunderstorms
Thursday 26°C / 30°C Thunderstorms
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 23°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 25°C / 32°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ