ہیڈلائنز


عمران خان سے کفریہ کلمات ادا کرنے پراعلانیہ معافی مانگے کامطالبہ

Written by | روزنامہ بشارت

سابق گورنر پنجاب کے بیٹے شان تاثیر کیخلاف فتویٰ جاری کرنے والے پیر محمد افضل قادری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کھلا خط لکھ دیاہے جس میں انہوں نے عمران خان سے کفریہ کلمات ادا کرنے پر اللہ تعالی اور اس کے رسول اکرم ﷺ اور تمام مسلمانوں سے اعلانیہ معافی مانگے کامطالبہ کیاہے ۔
تحریک لبیک یار سول اللہ ﷺ کے محمد افضل قادری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آپ نے اپنی تقریر میں کہاہے کہ جب وحی بند ہوئی تو نبی کریم ﷺ نے اپنے آپ کو پاگل سمجھا (العیاذ باللہ من ذالک )،خان صاحب ! کفارو مشرکین نے حضرت محمد ﷺ کو مجنون (پاگل) کہا تو اللہ تعالی نے فرمایا (سورة قلم :2)آپ اپنے رب کے فضل سے مجنون نہیں ہیں ۔خان صاحب آپ نبی کریم ﷺ کی کھلی تنقیض و توہین کے مرتکب ہوئے ہیں جس سے لزوم کفر ہواہے یعنی آپ نے کفریہ کلمہ کہاہے اس لیے آپ پر لازم ہے کہ آپ میڈیا پر اعتراف جرم کر کے اللہ تعالی اور اس کے رسول اکرم ﷺ سے اور مسلمانوں سے اعلانیہ معافی مانگیں ،خدانخواستہ اگر آپ اس پر بضد رہے تو التزام کفر ہو گا جس کے بعد علماءدین پر لازم ہو گا کہ آپ کو کافر و گستاخ رسول قرار دیں ۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب پہلے بھی آپ اور دیگر کئی سیاستدانوں نے دینی تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے دل آزار کام اور دکھ دہ باتیں کی ہیں لہذا میں ایک بار پھر اصرار رکروں گا کہ سیاستدانوں ،فوجی و سول حکام اور تمام افسران کیلئے دینی عقائد ،فقہ اسلامی ،تصوف ،سیرت نبوی ،سیرت صحابہ کرام ،سیرت سلاطین کا مطالعہ لازمی قرار دیا جائے ۔پیر محمد افضل قادری کے سیکریٹری نے اس کھلے خط کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

 


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Mostly sunny

38°C

لاہور

Mostly sunny
Humidity: 34%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Monday 29°C / 38°C Thunderstorms
Tuesday 27°C / 33°C Thunderstorms
Wednesday 26°C / 31°C Thunderstorms
Thursday 25°C / 28°C Thunderstorms
Friday 25°C / 30°C Thunderstorms
Saturday 24°C / 32°C Scattered thunderstorms
Sunday 27°C / 33°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ