کرک ، پولیس موبائل پر فائرنگ

ھفتہ, 07 جنوری 2017 14:36

کرک ، پولیس موبائل پر فائرنگ

Written by

سول کورٹ تخت نصرتی کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کرک میں سول کورٹ تخت نصرتی کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔ جس سے گاڑی میں سوار پیشی کے لیے لایا گیا ملزم اور اس کے ساتھ تعینات پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی ہے یا پرانی دشمنی کا ساخشانہ ، اس بارے میں ابتدائی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا

تاہم علاقے کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے اطراف کے علاقے میں پولیس کے گشت کو بڑھا دیا گیا ہے۔

Read 193 times

اپنی رائے کا اظہار کریں

اس بات کو یقینی بنائیں کے (*) کے ضروری معلومات کے کالم پر کردئے ہیں


Read Basharat Online

مقبول خبریں

روزنامہ بشارت ٹویٹر

There is no friend in list


Follow Daily_Basharat on Twitter