پشاور میں شراب نہ ملنے پر اسپرٹ پینے سے 5 افراد ہلاک

بدھ, 04 جنوری 2017 10:01

پشاور میں شراب نہ ملنے پر اسپرٹ پینے سے 5 افراد ہلاک

Written by

پشاور: کرسچن کالونی سواتی پھاٹک میں زہریلی شراب نہ ملنے پر مبینہ طور پر اسپرٹ پینے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں چھاؤنی کے علاقے کرسچن کالونی سواتی پھاٹک میں رات گئے 6 نوجوان شراب خریدنے کے لیے مختلف مقامات پر گئے، شراب نہ ملنے پر نوجوانوں نے فارمیسی کی دکان سے اسپرٹ خرید کر پی لیا، جس کے بعد نوجوانوں کی حالت بگڑگئی جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال زرائع کے مطابق دوران علاج شراب سمجھ کراسپرٹ پینے والے 5 نوجوان افراد ہلاک ہوگئے جن میں قیصر، ناصر، مالا، راج اور وکی شامل ہیں جب کہ بے ہوش شہزاد کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل گوجرانوالہ میں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ اس سے قبل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 41 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Read 169 times

اپنی رائے کا اظہار کریں

اس بات کو یقینی بنائیں کے (*) کے ضروری معلومات کے کالم پر کردئے ہیں


Read Basharat Online

مقبول خبریں

روزنامہ بشارت ٹویٹر

There is no friend in list


Follow Daily_Basharat on Twitter