پشاور میں موٹروے پر ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق

منگل, 03 جنوری 2017 08:57

پشاور میں موٹروے پر ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق

Written by

پشاور: موٹروے پر دریائے کابل کے قریب ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پر مردان سے پشاور آنے والی مسافر کوچ  تیز رفتاری کے باعث دریائے کابل کے قریب رکھی رکاوٹیں توڑتی ہوئی دوسری جانب چڑھ گئی، حادثے کے نتیجے میں 4 مسافر موقع پرہی جاں بحق جب کہ 9 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ترجمان ایل آرایچ کے مطابق دوران علاج مزید 2 مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے جس کے بعد جاں بحق مسافروں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جب کہ دیگر زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Read 157 times

اپنی رائے کا اظہار کریں

اس بات کو یقینی بنائیں کے (*) کے ضروری معلومات کے کالم پر کردئے ہیں


Read Basharat Online

مقبول خبریں

روزنامہ بشارت ٹویٹر

There is no friend in list


Follow Daily_Basharat on Twitter