ملک کی معروف سیاسی شخصیت قاتلانہ حملےمیں جاں بحق

ھفتہ, 31 دسمبر 2016 19:30

ملک کی معروف سیاسی شخصیت قاتلانہ حملےمیں جاں بحق

Written by

 صوبائی دارالحکومت پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما رحیم برکزئی کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا جب کہ ان کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پشاورمیں میتھر اکے علاقے پنم ڈیری کے قریب رحیم برکزئی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق جبکہ ان کاساتھی شدید زخمی ہو گیا۔

امدادی ٹیموں نے زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 3ملزمان کو حراست میں لیےلیاگیاہے ۔انہوں نے بتا یا کہ واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اس بارے میں حتمی معلومات تحقیقات کے بعد دی جائیں گی

Read 493 times

اپنی رائے کا اظہار کریں

اس بات کو یقینی بنائیں کے (*) کے ضروری معلومات کے کالم پر کردئے ہیں


Read Basharat Online

مقبول خبریں

روزنامہ بشارت ٹویٹر

There is no friend in list


Follow Daily_Basharat on Twitter