تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ آگئی ہے

جمعہ, 30 دسمبر 2016 17:04

تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ آگئی ہے

Written by

 تبدیلی کا نعرہ عمران خان نے لگایا ہے اور اسکے آثار بھی خیبر پختونخوا میں واضح طور پر آنے لگ گئے ہیں، کیونکہ اب خیبر پختونخوا میں ٹریفک وارڈنز اتنے با اختیار ہوگئے ہیں کہ قانون توڑنے پر ارکان اسمبلی کو بھی نہیں بخشتے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی عبیداللہ مایار اپنی دھن میں گاڑی چلاتے ہوئے جا رہے تھے اور اس دوران انہوں نے موبائل فون پر بات کرنا شروع کردی۔ یہی وہ لمحہ تھا جب انہیں ایک ٹریفک وارڈن نے پکڑ لیا اور جب تحقیق کی گئی تو پتا چلا کہ موصوف نے گاڑی پر غیر قانونی نمبر پلیٹ بھی لگا رکھی ہے۔ ٹریفک اہلکار نے تمام لحاظ بالائے طاق رکھتے ہوئے ایم پی اے کے ہاتھ میں 500 روپے کا چالان پکڑا دیا۔ جسے ممبر صوبائی اسمبلی نے بنا کسی بحث و مباحثے کے پکڑ لیا اور خاموشی سے کے پی کے اسمبلی روانہ ہوگئے۔

Read 135 times

اپنی رائے کا اظہار کریں

اس بات کو یقینی بنائیں کے (*) کے ضروری معلومات کے کالم پر کردئے ہیں


Read Basharat Online

مقبول خبریں

روزنامہ بشارت ٹویٹر

There is no friend in list


Follow Daily_Basharat on Twitter