ہیڈلائنز


سال 2017 کی پہلی پھانسی

Written by | روزنامہ بشارت

 پولیس کے مطابق اڈیالہ جیل میں سال 2017 کی پہلی پھانسی منگل کے روز دی جائے گی۔پولیس کاکہنا تھا کہ 2006 میں گلگت میں ہونے والے فرقہ وارانہ شدت کے دوران قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والے شخص کو آج صبح اڈیالہ جیل میں پھانسی دی جائے گی۔مجرم نوید حسین کی اس کے والد فدا علی، بھائیوں، کزن اور دیگر رشتہ داروں سے آخری ملاقات کرادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے 24جون 2006 کو نوید حسین کو قتل، فرقہ وارانہ شدت اور دہشت گردی کے الزامات میں گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسے سزائے موت سنائی تھی۔ مجرم پر الزام ہے کہ وہ مذکورہ واقعات کے علاوہ جون 2006 میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جمشید جدون کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ 2013 میں نوید حسین سکردو کی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا تاہم بعد ازاں پولیس نے اسے دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔ گلگت کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس گوہر نفیس نے تصدیق کی ہے کہ نوید حسین انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ صدرِمملکت کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد عدالت نے 4 جنوری کو مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے تھے۔ جس کے بعد جیل انتظامیہ نے مجرم کی پھانسی کے انتظامات کو آخری شکل دی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ