اگر انڈیا نے حملہ کیا تو میں ۔۔۔۔۔

ھفتہ, 26 نومبر 2016 16:17

اگر انڈیا نے حملہ کیا تو میں ۔۔۔۔۔

Written by

 لائن آف کنٹرول پر مسلسل بھارتی جارحیت اور گولہ باری کی وجہ سے سرحد پر کئی گاؤں کے مکین نقل مکانی کرکے محفوظ علاقوں میں جا چکے ہیں، وہیں عمر رسیدہ شخص نے بنکر بناکر ہندوستانی فوج کا مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول سے 50 کلو میٹر دور بھمبر سیکٹر کے قریب پینگا نامی گاؤں کے تمام لوگ گولہ باری اور فائرنگ کی وجہ سے نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں، مگر گاؤں میں موجود 75 سالہ نذیر احمد نے گاؤں چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے حفاظتی بنکر تیار کرلیا۔ٹانگوں سے معذور 75 سالہ بزرگ نذیر احمد نے لکڑیوں، پتھر اور مٹی کی بوریوں کی مدد سے ایل او سی کے قریب ہی حفاظتی بنکر بنایا ہے، جہاں وہ بھارتی شیلنگ اور فائرنگ کے وقت حفاظت کے لیے چھپ جاتے ہیں۔بزرگ ہونے کے باوجود بلند حوصلے رکھنے والے نذیر احمد کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی فائرنگ کی وجہ سے اپنا گاؤں نہیں چھوڑیں گے، وہ بنکر اور گاؤں میں رہ کر بھارتی فوج کا مقابلہ کریں گے۔

نذیر احمد نے بتایا کہ بھارتی فوج گاؤں والوں پر گولہ باری اور فائرنگ کرتی ہے، جس وجہ سے لوگ حفاظتی مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں، مگر وہ بنکر میں محفوظ ہیں اور بھارتی فوج کا مقابلہ کریں گے۔یاد رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، پاکستان بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کے سامنے بھی اٹھا چکا ہے۔2 دن قبل بھی ہندوستانی فوج نے وادی نیلم کے علاقے لوات میں ایک مسافر بس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 9 مسافر جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے، اس سے پہلے کوٹلی میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 بچے شہید ہوئے۔

رواں ماہ میں ہی بھارتی فوج کی بھمبر سیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ سے 7 پاکستانی فوجی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے تھے، پاکستان کے سیکریٹری خارجہ کا بھارتی اشتعال انگیزی پر کہنا تھا کہ ہندوستانی فوج جان بوجھ کر عام آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے سلامتی کونسل کے 5 مستقل رکن ممالک کے سفیروں کو بھارتی اشتعال انگیزی اور جارحیت پر بریفنگ دی

Read 228 times

اپنی رائے کا اظہار کریں

اس بات کو یقینی بنائیں کے (*) کے ضروری معلومات کے کالم پر کردئے ہیں


Read Basharat Online

مقبول خبریں

روزنامہ بشارت ٹویٹر

There is no friend in list


Follow Daily_Basharat on Twitter