ضعیف خاتون کو وزیر اعظم نے دھکے دے کر وزیر اعظم ہاؤس سے باہر نکال دیا

ھفتہ, 22 اکتوبر 2016 17:21

ضعیف خاتون کو وزیر اعظم نے دھکے دے کر وزیر اعظم ہاؤس سے باہر نکال دیا

Written by

 ہم آپ کے خادم ہیں ، ہم آپکے مددگار ہیں اور ہم آپ کی مشکلات دور کریں گے،آج سارےسیاسی وعدوں اور دعوں کا پول کھل گیا جب وزیر اعظم سے سے بوڑھی خاتون امداد کی غرض سے ملنے آئی تو جناب وزیر اعظم نے اس خاتون کے ساتھ تلخ کلامی کی اور بعد میں موقع پر موجود سکیوٹی گارڈز نے اس خاتون کے دھکے مار کر باہر نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر افتخار آباد کے چھمب سیکٹر میں عوام الناس کی شنوائی کیلئے دورے پر گئے، پہنچےتو تھے ایل او سی کے قریبی علاقوں میں متاثرین کے دکھوں کا مداوا کرنے مگر ایک بزرگ خاتون سے تلخ کلامی اور ان کے سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے خاتون کو دھکے دینے کے بعد سیاسی وعدوں کی حقیقت سب پر عیاں ہو گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک بوڑھی خاتون نے اپنا دکھ سنانے کیلئے جیسے ہی وزیر اعظم کے قریب جانے کی کوشش کی ویسے ہی فوراً وزیر اعظم کے سیکیورٹی گارڈز خاتون پر جھپٹ پڑے اور انہیں دھکے دیتے ہوئے وہاں سے دور لے گئے ۔ راجہ فاروق حیدر خان خود بھی چپ نہ رہ سکے اور خاتون کو بری طرح جھاڑ پلا کر اسکے دکھوں کا مداوا کیا ۔معمر خاتون کے ساتھ وزیر اعظم اور انکے گارڈز کی جانب سے کیے جانے والے نارواں سلوک کے بعد سیاسی اور سماجی حلقوں میں وزیر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

Read 203 times

اپنی رائے کا اظہار کریں

اس بات کو یقینی بنائیں کے (*) کے ضروری معلومات کے کالم پر کردئے ہیں


Read Basharat Online

مقبول خبریں

روزنامہ بشارت ٹویٹر

There is no friend in list


Follow Daily_Basharat on Twitter