ہیڈلائنز


مظفرآباد: راجہ فاروق حیدر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہوگئے

Written by | روزنامہ بشارت

مظفر آباد : اسپیکرشاہ غلام قادر کی زیرصدرات آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ فاروق حیدر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہو گئے.

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نواز کے امیدوار راجہ فاروق حیدر کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا ہے،انہوں نے 48میں سے 38ووٹ حاصل کیے،جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار چودرھری محمد یاسین اور دیوان غلام محی الدین نے5،5 ووٹ حاصل کیے.

وزیراعظم پاکستان کاراجہ فاروق حیدر کو فون اور وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے پر مبارکبادی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.

یاد رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان نے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کیا تھاجس میں اسپیکر سردار غلام صادق نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا.

اس سے قبل رواں ہفتے آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے راجہ فاروق حیدر کو نئے وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کا اعلان کیا تھا.

واضح رہے کہ راجہ فاروق حیدر مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر کے صدر بھی ہیں اور وہ دوسری بار آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ