ہیڈلائنز


آزاد کشمیر انتخابات میں ہونے والے بڑے اور کانٹے دار مقابلے

Written by | روزنامہ بشارت

آزاد کشمیر : سیاست میں سب سے بڑا مقابلہ انتخابی میدان میں ہوتاہے۔پانچ سال بعد کشمیر میں سیاست دان 21جولائی کا انتظارکررہےہیں جب عام انتخابات میں سب کچھ سامنے آجائے گا۔
یوں تو الیکشن معرکے میں ہر ووٹ قیمتی ہوتاہےلیکن سیاسی جماعتیں ایک ایک ووٹرپر محنت کرتی ہیں اورانتخابی مہم میں ایڑھی چوٹی کا زورلگایاجاتاہےلیکن کچھ حلقے خاص ہوتے ہیں جہاں بڑے اورکانٹے دارمقابلوں کی توقع ہوتی ہے۔ایسے ہی کچھ حلقے آزادکشمیر میں بھی ہیں۔
ایل اے 3میرپور:
پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدربیرسٹرسلطان محمود اس حلقے سے اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئےمیدان میں اترے ہیں، پی پی آزادکشمیر کے صدرپر عدم اعتماد کااظہارکرتے ہوئے پی پی کے امیدوارچوہدری اشرف الیکشن سے دستبردارہوچکےہیں۔ یوں پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری سعید اس حلقے میں اہم اورطاقت ورامیدوارسمجھے جاتے ہیں۔
ایل اے 2چکسواری:
اس اہم حلقے میں موجودہ وزیراعظم آزادکشمیر اورپی پی امیدوارچوہدری عبدالمجیدمسلم لیگ ن کے نذیرانقلابی اورپی ٹی آئی کے چیف آرگنائزرچوہدری ظفرانورکے درمیان کانٹے دارمقابلے کی توقع ہے۔
ایل اے 14وسطی باغ:
تحریک انصاف اورمسلم کانفرنس کے مشترکہ امیدوارراجا خورشید کا مقابلہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مشتاق منہاس اورپاکستان پیپلزپارٹی کے سردارقمرالزمان سے ہے ۔تینوں مضبوط امیدواراس حلقے میں اپنی اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرینگے۔سیاسی منظرنامہ میں اس حلقے کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔
ایل اے 13غربی باغ :
سابق وزیراعظم آزادکشمیر اورمسلم کانفرنس کے سربراہ سردارعتیق احمد خان اس حلقے میں تحریک انصاف اورمسلم کانفرنس کے مشترکہ امیدوارہیں۔ان کا مقابلہ جماعت اسلامی کے لطیف خلیق اورپاکستان مسلم لیگ ن کے راجا افتخارایوب سے ہے۔
ایل اے4:
یہ حلقہ یوں بھی اہم ہے کہ یہاں دوسابق وزراء مسلم لیگ ن کے چوہدری رخساراحمد اورپاکستان تحریک انصاف کے چوہدری ارشد ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں ۔
ایل اے 28ہٹیاں:
سابق وزیراعظم آزادکشمیراور مسلم لیگ ن کے صدر راجہ فاروق حیدر خان میدان میں اترے ہیں ۔ اس حلقے سے ان کا مقابلہ پیپلز پارٹی کے امیدوار صاحبزادہ اشفاق ظفر سے ہے یہاں تحریک انصاف کے امیدوار اسحاق طاہر جبکہ مسلم کانفرنس کے کرنل عارف بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
ایل اے 17 پونچھ :
لائن آف کنٹرول پر واقع اس اہم حلقے میں مسلم کانفرنس کے سردارعبدالقیوم خان نیازی اورپاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد یاسین گلشن کے درمیان سخت اورکانٹے دارمقابہ ہوسکتاہے۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ