ہیڈلائنز


بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر بلخ شیر بادینی نے ہتھیار ڈال دیئے

Written by | روزنامہ بشارت

کوئٹہ: کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا کمانڈر بلخ شیر بادینی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگیا۔ کوئٹہ میں ایف سی اور وزیرداخلہ بلوچستان کے کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ہتھیار ڈالتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچ لیبریشن آرمی کے کمانڈر بلخ شیر بادینی کا کہنا تھا کہ کم عمری اور نادانی کی وجہ سے کالعدم تنظیم کا حصہ بنا اور دشمن کے ہاتھ میں چلا گیا اور انہیں ہاتھوں میں کھیلتا رہا۔ میں پاکستانی بلوچ ہوں اور آئندہ صرف پاکستان کے لئے لڑوں گا۔بلخ شیر بادینی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو پیغام دوں گا کہ وہ تعلیم پر توجہ دیں اور پاکستان کے دشمن بھارت کے بہکاوے میں آکر اپنے ملک کے خلاف کوئی کارروائی نہ کریں۔ اس موقع پر وزیرداخلہ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بھارت کی سرپرستی میں بننے والا نام نہاد ایجنڈا پاکستان میں مسلط کیا جارہا ہے لیکن بندوق کے ذریعے مسلط کی جانے والی کسی بھی رائے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا اور دشمن کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ  بلوچستان میں دہشت گردی سمیت سنگین جرائم پر قابو پالیا ہے اور بہت سے فراری اب قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں، کالعدم بی ایل اے نوشکی کے کمانڈر  بلخ شیر بادینی کو بھی قومی دھارے میں شامل ہونے پر خوش آمددید کہتے ہیں، ہتھیار پھینکنے والا بلخ شیربادینی  3 سال تک  کالعدم تنظیم بی ایل اے کے سوشل میڈیا گروپ کے سربراہ کے طورپر کام کررہا تھا اس سمیت جو بھی فراری واپس آرہے ہیں انہیں صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل سیکیورٹی دی جارہی ہے۔ اب بھی بہت سے فراری دبئی میں مقیم ہیں۔ معصوم بلوچ ان کی وجہ سے ہی پہاڑوں پر ہیں۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Clear

20°C

کوئٹہ

Clear
Humidity: 80%
Wind: SSE at 11.27 km/h
Tuesday 21°C / 31°C Mostly sunny
Wednesday 21°C / 31°C Scattered thunderstorms
Thursday 20°C / 26°C Cloudy
Friday 18°C / 33°C Partly cloudy
Saturday 18°C / 33°C Sunny
Sunday 19°C / 34°C Sunny
Monday 20°C / 33°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ