پاک فوج دہشتگردی کیخلاف افغان عوام اور فورسز کیساتھ ہے، آرمی چیف

بدھ, 11 جنوری 2017 15:56

پاک فوج دہشتگردی کیخلاف افغان عوام اور فورسز کیساتھ ہے، آرمی چیف

Written by

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل اور قندھار میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز کابل اور قندھار میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی اور دہشت گردوں حملوں میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف افغان عوام اور فورسز کے ساتھ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان پارلیمنٹ کے قریب خود کش حملے اور قندھار میں دھماکوں کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک اور متحدہ عرب امارات کے سفیر سمیت 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Read 93 times

اپنی رائے کا اظہار کریں

اس بات کو یقینی بنائیں کے (*) کے ضروری معلومات کے کالم پر کردئے ہیں


Read Basharat Online

روزنامہ بشارت ٹویٹر

There is no friend in list


Follow Daily_Basharat on Twitter