پاکستان میں بنائی جا رہی ہے ایسی فلم جو....

منگل, 10 جنوری 2017 13:34

پاکستان میں بنائی جا رہی ہے ایسی فلم جو....

Written by

لالی ووڈ میں بننے والی پنجابی فلموں میں قتل و غارت کرنے والے وحشی قسم کے ہیروز ہالی ووڈ فلموں کے سپر ہیروز سے کسی طور بھی کم نہیں ہوتے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ عوام کو یہ فلمیں پسند نہیں آتیں بلکہ وہ سپر ہیروز کو دیکھنے کیلئے انگریزی فلموں کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔عوام کی پسند کو دیکھتے ہوئے اب لالی ووڈ کے ایک پروڈیوسر نے روایتی گنڈاسے والے سپر ہیرو کی بجائے ہالی ووڈ طرز کے سپر ہیرو والی فلم بنانا شروع کردی ہے جو اس نوعیت کی پاکستان کی پہلی فلم ہوگی۔

 


پروڈیوسر علی رضا کی پروڈکشن اور نادر شاہ کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی فلم پراجیکٹ غازی انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق بنائی جا رہی ہے۔ فلم کی کہانی ایک جدید قسم کے فوجی کے گرد گھومتی ہے اور اس فلم میں سائرہ شہروز، شہریار منور ، عدنان جعفری اور ہمایوں سعید مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔


فلم کا 70 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے اور یہ رواں برس ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی، فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کی منفرد دفلم ہے جس میں روایتی پیار محبت اور خاندانی دشمنیوں سے بڑھ کر کچھ نیا ہے اس لیے یہ فلم اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دے گی۔

فلم پروڈیوسر کی جانب سے تاحال اس فلم کی شوٹنگ کی تھوڑی سی ویڈیو جاری کی گئی ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ بہت جلد فلم کا باقاعدہ ٹریلر بھی ریلیز کر دیا جائے گا۔

Read 473 times

اپنی رائے کا اظہار کریں

اس بات کو یقینی بنائیں کے (*) کے ضروری معلومات کے کالم پر کردئے ہیں

آج کا اخبار

اتوار, 26 مارچ 2017


Read Basharat Online

تازہ ترین خبریں

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Sunny

23°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 32%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Partly cloudy

26°C

لاہور

Partly cloudy
Humidity: 30%
Wind: NW at 22.53 km/h
Sunny

26°C

کراچی

Sunny
Humidity: 75%
Wind: W at 22.53 km/h
Mostly sunny

16°C

کوئٹہ

Mostly sunny
Humidity: 50%
Wind: SSE at 17.70 km/h
Mostly cloudy

23°C

پشاور

Mostly cloudy
Humidity: 40%
Wind: N at 6.44 km/h