میرے اورشردھا کپورکے حوالے سے بھی لوگوں کی جانب سے یہ ہی رشتے بنائے گئے

پیر, 09 جنوری 2017 22:16

میرے اورشردھا کپورکے حوالے سے بھی لوگوں کی جانب سے یہ ہی رشتے بنائے گئے

Written by
 

بالی ووڈ فلم “عاشقی ٹو” سے کرئیر کا آغاز کرنے والے اداکارادیتیا رائے کپور کا نام  پہلے اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ جوڑا جا رہا تھا اوراب باربی ڈول کترینہ کیف کے ساتھ ان کی دوستی کی باتیں ہورہی ہیں جس پراداکار نے چپ توڑ دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتیا رائے کپورکا کترینہ کیف کے ساتھ گہری دوستی سے متعلق خبروں پرکہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں آپ کی کسی کے ساتھ دوستی یا بات چیت کوہمیشہ دوسرا ہی رنگ دیا جاتا ہے اور اُس دوستی کو کسی رشتے سے جوڑ کربہت سی باتیں بھی کی جاتی ہیں۔ اداکار نے کہا کہ لوگوں کا کام ہی من گھڑت خبریں بنانا ہوتا ہے اور لوگ نہ جانے کیا کیا سوچنے لگتے ہیں لیکن میں ہمیشہ سے ہی ذاتی زندگی میں مداخلت کا مخالف رہا ہوں۔

 

ادیتیا رائے کپور نے مزید کہا کہ اگر کوئی کسی کا محض دوست بھی ہوتا ہے تواس سے متعلق نئی نئی کہانیاں سامنے آ جاتی ہیں اوراس دوستی کوکسی تعلق سے جوڑدیا جاتا ہے۔ اداکارنے کہا کہ اکثرفنکارتماشا بننے کے لیے ان باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتے، میں بھی ہر2 دن بعد ان من گھڑت باتوں اور جھوٹ کی وضاحت کرنا نہیں چاہتا۔

دوسری جانب اداکارنے کہا کہ میرے اورشردھا کپورکے حوالے سے بھی لوگوں کی جانب سے ایسے ہی رشتے بنائے گئے اورہمارے متعلق بہت کچھ کہا اورلکھا گیا لیکن اب ہم دونوں ہی ان باتوں کی ذرا بھی فکر نہیں کرتے ہیں

Read 171 times

اپنی رائے کا اظہار کریں

اس بات کو یقینی بنائیں کے (*) کے ضروری معلومات کے کالم پر کردئے ہیں

آج کا اخبار

اتوار, 26 مارچ 2017


Read Basharat Online

تازہ ترین خبریں

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Sunny

23°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 32%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Partly cloudy

26°C

لاہور

Partly cloudy
Humidity: 30%
Wind: NW at 22.53 km/h
Sunny

26°C

کراچی

Sunny
Humidity: 75%
Wind: W at 22.53 km/h
Mostly sunny

16°C

کوئٹہ

Mostly sunny
Humidity: 50%
Wind: SSE at 17.70 km/h
Mostly cloudy

23°C

پشاور

Mostly cloudy
Humidity: 40%
Wind: N at 6.44 km/h