Reporter HH

Reporter HH

Write on بدھ, 18 جنوری 2017

اہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے شیخوپورہ بائی پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شیخوپورہ بائی پاس کے قریب کارروائی کی جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ملزمان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 3 کلو بارودی مواد، پستول اور موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جب کہ دہشت گرد انسپکٹر راجہ ثقلین سمیت درجنوں افراد کے قتل میں ملوث تھے اور دہشت گردوں کی شناخت میں آصف چھوٹو، ڈاکٹر شاکر اور نورالامین کے نام سے ہوئی۔

Write on منگل, 17 جنوری 2017

کراچی: مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار دہشت گردوں کے حمایتی اور وکیل ہیں اس لیے ان سے مخالفت ہے جو دشمنی میں بھی تبدیل ہوسکتی ہے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات  کرتے ہوئے مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ رینجرز کو اختیارات دینے کا معاملہ امن وامان سے جڑا ہوا ہے جو خالصتا ریاستی معاملہ ہے لیکن کچھ لوگ اس معاملے پر بھی سیاست کرتے ہیں اور ایک جماعت کو سندھ میں کرنے کو کچھ نہیں مگر بھر بھی رینجرزکا معاملہ اٹھایا ہوا ہے جب کہ رینجرز کا معاملہ ایک دو روز میں خوش اسلوبی سے حل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی سے تکلیف ہے کہ وہ دہشت گردوں کے حمایتی اور وکیل ہیں اس لیے ان سے مخالفت ہے جو دشمنی میں بھی تبدیل ہوسکتی ہے جب کہ چوہدری نثار کس کے لیے کام کرتے ہیں سمجھ نہیں آتا۔

Write on منگل, 17 جنوری 2017

کراچی: خدیجة الکبری فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے کراچی کے علاقے گلشن وقار جوگی موڑ کے مکینوں کے درمیان 150سےزائدگرم لباس اور جیکٹس تقسیم کی گئیں۔
علاقہ مکینوں میں گرم لباس کی تقسیم کی تقریب میں مولانا باقر زیدی، مولانا نشان حیدر ساجدی سمیت خدیجة الکبری فاؤنڈیشن کے ڈائرکٹر علی نیّر اور سماجی کارکن صابر اعجاز سمیت واحد خان اور دیگر نے شرکت کی اور علاقہ مکین مستحق افراد بالخصوص بچوں اور بچیوں سمیت بزرگوں کو گرم لباس فراہم کئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خدیجة الکبری فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈائرکٹر علی نیّر کا کہنا تھا کہ خدمت خلق خدا کی خدمت ہماری عبادت ہے اور ہم یہ عبادت پاکستان کے غریب و نادار اور مستحق عوام کے لئے جاری رکھیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی (ص) کی زوجہ مطہر جناب سیدہ خدیجة (س) نے جس طرح اپنی تمام دولت اسلام اور مسلمانوں کی فلاح و بہبود میں صرف کر کےتا قیامت مثال قائم کی ہےبالکل اسی طرح خدیجة الکبری فاؤنڈیشن پاکستان بھی جناب خدیجة (س) کی سیرت پر عمل پیرا ہے اور خلق خدا کی خدمت کو اپنا اولین فریضہ اور عبادت سمجھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں یہاں 150 گرم لباس تقسیم کئے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں اورنگی ٹاؤن اور ملحقہ آبادیوں کے مستحقین میں 200 مزید گرم لباس تقسیم کئےجائیں گے ، انہوں نے بتایا کہ دوسری جانب اندرون سندھ میں شدید سردی کے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے 100 سے زائد ہیٹر بھی لاڑکانہ کی تحصیلوں میں تقسیم کئے گئے ہیں جبکہ مزید ہیٹر بھی مختلف علاقوں میں غریب و نادار اور مستحق عوام میں تقسیم کا عمل جاری ہے۔

Write on پیر, 16 جنوری 2017

کراچی:  صوبائی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر تاخیری حربوں کا استعمال شروع ہو گیا۔ رینجرز اختیارات میں توسیع کی سمری تاحال وفاقی حکومت کو نہیں بھجوائی گئی۔ رینجرز اختیارات میں اٹھارہ اکتوبر دو ہزار سولہ کو توسیع کی گئی تھی۔

خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کے خلاف آزادانہ کارروائی کرتی ہے۔ موجودہ وزير اعلیٰ سندھ سيد مراد علی شاہ نے چارج سنبھالتے ہی رينجرز کے اختيارات ميں تين ماہ کی توسيع کی تھی۔

 

Write on پیر, 16 جنوری 2017

دانیال عزیز کہتے ہیں برطانوی نشریاتی ادارے نے حقائق توڑ مروڑ کرپیش کیے، وزیراعظم کے وکیل نے سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار کو چیلنج نہیں کیا، مخدوم علی خان کے بعد مریم نوازکے وکیل دلائل دیں گے۔

پاناما پیپرز کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کا نام پاناما لیکس میں نہیں ہے، وزیراعظم کے وکیل نے آئین کی دفعہ 63،62 پر تفصیلی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےپہلےدن کہاکہ خودکو احتساب کےلیے پیش کرتاہوں، عمران خان کے پیش کیے گئے ثبوت غیر معیاری تھے۔عمران خان اور ان کے ساتھی اب گھبرا رہے ہیں۔

دانیال عزیز نے مزید کہا کہ تحریک انصاف سیاسی کھیل کھیل رہی ہے اور ہر روز قلابازیاں کھارہی ہے۔

اس موقع پر ن لیگی رہنما مائزہ حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بنی گالاسمیت ساری جائیداد چھپا رہے ہیں۔

 

Write on پیر, 16 جنوری 2017

پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ نوازشریف ڈیوس سے واپس آئیں گے تو خوشخبری ان کی منتظر ہوگی ، چند دنوں میں سیاسی تبدیلی آنے والی ہے۔

سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ تاریخی فیصلہ دے گی جس کی قوم منتظرہے۔

انہوں نے کہا کہہرمعاملے میں حقیقت چھپائی جارہی ہے، نوازشریف نے سچائی چھپانے میں مہارت حاصل کرلی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مخدوم علی خان کے دلائل غیرمتعلقہ تھے، مخدوم علی خان کے دلائل کے دوران سبھی لوگ سوتے رہے۔

 

 
Write on پیر, 16 جنوری 2017

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف نااہلی سے متعلق ریفرنس عدم پیروی پر خارج کردیا ہے۔

سردار رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار ہاشم علی بھٹہ کی جانب سے دائر ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے سالانہ گوشواروں میں بنی گالہ کی زمین اور لندن فلیٹ سمیت آف شور کمپنی بھی ظاہر نہیں کی، عمران خان آرٹیکل 62 اور 63 پورا انہیں اترتے ہیں لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

Write on پیر, 16 جنوری 2017

ملک بھر کے مختلف شہروں میں آج سے 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

خیبرایجنسی میں انسداد پولیو مہم کو 23 جنوری تک ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 15اضلاع میں مہم برفباری اور موسم کی صورتحال کےپیش نظرملتوی کردی گئی ہے ، انسدا دپولیو مہم آئندہ ہفتےسےشروع ہوگی۔

کراچی سمیت سندھ میں بھی تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے ۔

پنجاب میں حافظ آباد،ملتان، فیصل آباد،گجرات،سمیت مختلف شہروں میں 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے ضلع صوا بی میں چار روزہ جبکہ چارسدہ میں تین روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے،مہم کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی لگائی گئی ہے۔

ملک کے قبائلی علاقہ جات میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے،خیبرایجنسی میں گزشتہ مہم کے دوران سات بچوں کی مبینہ اموات کے باعث آج سےشروع ہونے والی مہم 23جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے۔

 


Read Basharat Online

مقبول خبریں

روزنامہ بشارت ٹویٹر

There is no friend in list


Follow Daily_Basharat on Twitter