12 کمپنیوں کی شالیمار ایکسپریس چلانے میں دلچسپی

پیر, 09 جنوری 2017 21:45

12 کمپنیوں کی شالیمار ایکسپریس چلانے میں دلچسپی

Written by

اسلام آباد: پاکستان ریلوے کی شالیمارایکسپریس کیلئے12 جبکہ خوشحال خان ایکسپریس اور بولان ایکسپریس کیلیے چھ چھ پرائیویٹ پارٹیوں نے ٹینڈر جمع کرادیے ہیں جو 14 جنوری کوکھولے جائیں گے۔

لاہور سے فیصل آباد، خانیوال اورکراچی کیلیے چلائی جانیوالی شالیمار ایکسپریس کیلئے معروف ٹرانسپورٹ کمپنی ڈائیو، ترکی کی معروف ٹرانسپورٹ کمپنی البرکہ، مزاری گروپ، پاکستان ریلوے کے ذیلی ادارہ پراکس سمیت دیگر12 اہم پرائیویٹ کمپنیوں نے دستاویزات جمع کرادی ہیں۔

پشاورسے اٹک اوربراستہ ایم ایل ٹوکندیاں سرگودھا سے پھرایم ایل ون کراچی کیلئے چلنے والی خوشحال ایکسپریس کیلئے پراکس،مزاری گروپ سمیت دیگرکمپنیوں، سبی سے روہڑی،کراچی کیلئے چلنے والی بولان ایکسپریس کیلیے بھی 6پرائیویٹ کمپنیوں نے دستاویزات جمع کرائی ہیں۔

Read 50 times

اپنی رائے کا اظہار کریں

اس بات کو یقینی بنائیں کے (*) کے ضروری معلومات کے کالم پر کردئے ہیں


Read Basharat Online

مقبول خبریں

روزنامہ بشارت ٹویٹر

There is no friend in list


Follow Daily_Basharat on Twitter