ڈھائی سال میں معیشت بہتر، قیمتوں میں استحکام رہا، اسحاق ڈار

منگل, 03 جنوری 2017 18:53

ڈھائی سال میں معیشت بہتر، قیمتوں میں استحکام رہا، اسحاق ڈار

Written by

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے ملکی اقتصادی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں معیشت بہتر، اقتصادی سرگرمیاں اور سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔

مالی سال 2016-17کے  پہلے 6 ماہ میں جی ڈی پی کی شرح نمو میں اضافہ ہوا جبکہ قیمتوں میں استحکام رہا، وہ پیر کوششماہی اقتصادی کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، انھوں نے کہاکہ جی ڈی پی کی شرح نمو بڑھی ہے جبکہ مہنگائی کی شرح 4 فیصد سے نیچے رہی ہے۔

اسحق ڈار نے حالیہ اقتصادی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اور تیزی سے سرمایہ کاری ہو رہی ہے، سی پیک سے متعلق منصوبوں سے سرمایہ کاری بڑھے گی۔

دریں اثنا یونیورسل سروس فنڈ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے درمیان معاہدہ پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ ٹیلی کام اسپیکٹرمز کی 6 شفاف نیلامیوں سے 160ارب روپے قومی خزانہ میں جمع ہوئے ہیں جبکہ ٹیلی کام اسپیکٹرمز سے حاصل ہونے والی آمدنی 200 ارب روپے تک پہنچنے کی توقع ہے، قبل ازیں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے ٹیلی کام سیکٹر کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں پریزنٹیشن بھی دی۔

 
 
Read 73 times

اپنی رائے کا اظہار کریں

اس بات کو یقینی بنائیں کے (*) کے ضروری معلومات کے کالم پر کردئے ہیں


Read Basharat Online

مقبول خبریں

روزنامہ بشارت ٹویٹر

There is no friend in list


Follow Daily_Basharat on Twitter