سندھ میں سی این جی کی قیمت میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال پر غور

جمعہ, 30 دسمبر 2016 22:36

سندھ میں سی این جی کی قیمت میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال پر غور

Written by

کراچی:  سی این جی سیکٹر کو ڈی ریگیولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہوا، سٹیشنز کے مالکان کو تو جیسے عوام کو لوٹنے کا لائنسنس مل گیا۔ ہر سی این جی سٹیشن اونر اپنا راگ الاپنے لگا۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی ڈھائی سے تین روپے کے اضافے سے 70 اور 71 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

سونے پہ سہاگہ یہ کہ کراچی جیسے شہر میں آٹے میں نمک کے برابر سٹیشنز ایسے ہیں جنہوں نے سی این جی کی قیمتیں بورڈ پر آویزاں کی ہوئی۔ سی این جی ایسوسی ایشن سندھ کے صدر شبیر سلیمان کے مطابق ڈھائی سے تین روپے اضافے کے باوجود سٹیشن مالکان اب بھی خسارے میں ہیں جبکہ سندھ میں سی این جی کی قیمت دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ سی این جی سیکٹر کو ڈی ریگیولیٹ کرنے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے، اس فیصلے کا خمیازہ حکومت کے دیگر فیصلوں کی طرح عوام کو ہی بھگتنا پڑے گا۔ دریں اثناء کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاجاً ہڑتال کرنے کیلئے پر تولنے شروع کر دیئے ہیں۔

Read 67 times

اپنی رائے کا اظہار کریں

اس بات کو یقینی بنائیں کے (*) کے ضروری معلومات کے کالم پر کردئے ہیں


Read Basharat Online

مقبول خبریں

روزنامہ بشارت ٹویٹر

There is no friend in list


Follow Daily_Basharat on Twitter