پی آئی اے خریدے گئے تیل کی بروقت ادائیگی کرے: پی ایس او

پیر, 26 دسمبر 2016 22:37

پی آئی اے خریدے گئے تیل کی بروقت ادائیگی کرے: پی ایس او

Written by

اسلام آباد: قومی ائیرلائن کی جانب سے بروقت ادائیگیاں نہ ہونے کے سبب پی ایس او کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کے جاری اعلامیے کے مطابق وصولیاں نہ ہونے سے بیرونی اور اندرونی کمپنیوں کی ادائیگیوں میں پریشانی ہو رہی ہے۔ کمپنی نے 26 نومبر سے اب تک پی آئی کو 83 کروڑ روپے کا جیٹ فیول فراہم کیا جبکہ صرف 43 کروڑ روپے ہی ادا کیے گئے۔ پی ایس او کا کہنا ہے متواتر تیل کی فراہمی کے لئے ضروری ہے کہ قومی ائیرلائن 4 ارب 42 کروڑ روپے فوری طور پر ادا کرے۔ پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی اور وصولیوں سے متعلق وزیراعظم، وزارت خزانہ اور وزارت پیٹرولیم کو خط کے ذریعے آگاہ بھی کر دیا ہے۔  

 

Read 50 times

اپنی رائے کا اظہار کریں

اس بات کو یقینی بنائیں کے (*) کے ضروری معلومات کے کالم پر کردئے ہیں


Read Basharat Online

مقبول خبریں

روزنامہ بشارت ٹویٹر

There is no friend in list


Follow Daily_Basharat on Twitter